وجے ورما نے تمنا بھاٹیہ سے نہیں تو کس اداکارہ سے محبت کا اعتراف کیا؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکار وجے ورما نے گرل فرینڈ تمنا بھاٹیہ سے نہیں بلکہ معروف بھارتی اداکارہ سے یکطرفہ محبت کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکار وجے ورما نے کہا کہ کرینہ کپور سے یکطرفہ محبت کرتا ہوں، جب میں نے فلم ’جانِ جاں‘ میں ان کے ساتھ کام کیا تو ان کی پرکشش شخصیت کا دیوانہ ہوگیا تھا۔

کرینہ کپور نے ہدایت کار سوجوئے گھوش کی فلم ’جانِ جاں‘ میں وجے ورما کے ساتھ کام کیا تھا۔

وجے ورما نے کہا کہ ’جانِ جاں‘ میں لوگوں نے کرینہ کپور کے لیے میری یکطرفہ محبت بھی دیکھی ہے، میرے دل میں ان کے لیے وہ محبت ہے جس میں ہم دور سے کسی شخص کو چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب میں ان کی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ فلم کررہا ہوں، اس فلم کا نام ’مرڈر مبارک‘ ہے، فلم کے ہدایت کار ہومی اڈجانیا ہیں جبکہ فلم 15 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

اداکار نے کہا کہ کرشمہ کپور کے ساتھ کافی اچھی دوستی ہوگئی ہے، فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارا ہے جبکہ میں ان کا مداح بھی رہ چکا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور وہ اس متعلق منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ تمنا بھاٹیہ کے والدین اداکارہ پر جلد شادی کرنے کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aHdCR9F
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire