صرافہ بازار کے 2 دکاندار اپنے ساتھیوں کا کروڑوں کا سونا لیکر فرار

دو ملزمان دھوکے سے صرافہ بازار کے دکانداروں کا کروڑوں روپے کا سونا لیکر فرار ہوگئے دونوں مارکیٹ میں ہی کام کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں صرافہ بازار کے دکاندار اپنی کروڑوں کی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔ مارکیٹ میں کافی عرصے سے کام کرنے والے دو دکاندار دیگر دکانداروں کا کروڑوں روپے کا سونا لیکر بھاگ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم خلیل اور فیصل سکھر کی مارکیٹ میں سونا ریفائین کرنے کا کام کرتے تھے۔ ملزمان مختلف دکانداروں کا ڈیڈھ کلو سے زائد سونا لیکر فرار ہوئے۔

صرافہ بازار کے دکانداروں نے اپنے چوری شدہ سونے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے بی سیکشن تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری شدہ سونے کی کُل مالیت تقریباً ساڑھے 3 کروڑ روپے ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qwLHbdX
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”