اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز، لاہور قلندرز کو شکست
پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 196 رنز کا ہدف باآسانی 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان شاداب خان نے 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، آغا سلمان بھی 62 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کولن منرو 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، الیکس ہیلز کو 36 رنز پر سلمان فیاض نے پویلین کی راہ دکھائی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور سلمان فیاض ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فخر زمان 13 رنز بنا کر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے۔
عبداللہ شفیق کو 28 رنز پر ٹائمل ملز نے بولڈ کیا، ڈیوڈ ویزے 14 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، وین ڈور ڈوسن نے 71 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کپتان شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل شاداب خان نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں نسیم شاہ اور عبید شاہ شامل ہیں۔
یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ ہے ابھی اندازہ نہیں پچ کیسی ہوگی۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، راشد خان کی کمی محسوس ہوگی، کوشش کریں گے کہ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کریں۔
پلیئنگ الیون
Our playing for tonight’s game! SIX #Sherus will be wearing #UnitedColors for the first time!
Good luck boys, time to ROAR
Powered by @foodpanda_pk #IUvLQ #HBLPSL9 #UnitedWeWin #LaalHaiYeAagHai pic.twitter.com/OUdrL1HE86
— Islamabad United (@IsbUnited) February 17, 2024
Our 1️⃣1️⃣ for tonight
Islamabad asked us to bat first.#HBLPSL9 #KhulKeKhel #LQvIU #QalandarBrothers pic.twitter.com/rf70sUCLTv— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 17, 2024
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/orizucI
via IFTTT
Comments
Post a Comment