واٹس ایپ صارفین دوسروں کیساتھ اپنی اسکرین کس طرح شیئر کرسکتے ہیں؟

میٹا کی ملکیت اور پیغامات بھیجنے کے لیے معروف سروس واٹس ایپ نے 2023 میں صارفین کے لیے اسکرین شیئر کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین ویڈیو کال کے دوران دیگر شرکا کے ساتھ اپنی اسکرین شیئر کرسکیں گے۔ دیگر ویڈیو کالنگ پلیٹ فارمز جیسے گوگل میٹ اور زوم پر بھی یہ فیچر دستیاب ہے۔

واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈوز ڈیسک ٹاپ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی اسکرین دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کال کے دوسرے شرکا بھی وہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں جو صارف (جس نے اپنی اسکرین شیئر کی ہے) اپنے فون پر دیکھ سکتا ہے۔ یہ خصوصیت متعدد حالات میں صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔1

واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی اسکرین کو کس طرح شیئر کرسکتے ہیں، اس بارے میں ذیل میں آپ کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

موبائل ایپ پر واٹس ایپ کا اسکرین شیئر کیا جاسکتا ہے۔ اپنی اسکرین شیئر کرنے کے دوران صارفین اپنے فون پر مختلف ایپس پر سوئچ بھی کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کھولیں اور ویڈیو کال کا آغاز کریں۔

ڈسپلے کے نیچے موجود اسکرین شیئرنگ آئیکون کو ٹیپ کریں۔

اس بات کی تصدیق کریں کہ آپ اپنی اسکرین کو شیئر کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اب آپ کی اسکرین کال میں موجود دوسرے لوگوں کو بھی نظر آئے گی۔

اگر آپ اپنی اسکرین کی شیئرنگ بند کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ پر واپس جاکر اسٹاپ شیئرنگ پر ٹیپ کریں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Rf1Cvm4
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”