راحت غنی کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ راحت غنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ راحت غنی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اوہ یہ آخری ہیں۔‘

راحت غنی نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ راحت غنی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

راحت غنی ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں ’عنبر‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جن کی سید جبران (اسجد) کے ساتھ منگنی ٹوٹ گئی تھی اور اسجد کی شادی ماریہ (شازیل شوکت) سے ہوگئی۔

’عداوت‘ کی دیگر کاسٹ میں فاطمہ آفندی (اریبہ، منفی کردار)، سعد قریشی (ریحان)، دانیہ انور (بے بی، منفی کردار)، نوید رضا (انکسار)، سچل افضل (فہد) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Frk9DR6
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire