بوبی دیول اور اروشی روٹیلا ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کا کہنا ہے کہ وہ اب بوبی دیول کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بوبی دیول نے 1995 میں بالی ووڈ فلم برسات سے ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔

بوبی دیول کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ بھی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ اروشی روٹیلا بھی کئی فلموں، میوزک ویڈیوز اور ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اس سے قبل سنی دیول کے ساتھ ایک فلم میں کام کرچکی ہیں اور اب وہ ان کے بھائی بوبی دیول کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

تاہم اب اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر ہوائی جہاز کے اندر سے بوبی دیول کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اور بوبی دیول جلد ایک فلم میں ساتھ کام کریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/b8gPn1l
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”