نسل کشی پر حماس کی ایلون مسک کو غزہ آنے کی دعوت

حماس نے سماجی پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو غزہ آنے کی دعوت دیتے ہوئے وہ یہاں آکر ہونے والی تباہی کو دیکھ سکیں۔

حماس کے مرکزی رہنما اسامہ ہمدان نے ہم ایلون مسک کو غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں جیسا کہ انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے تاکہ ہمارے لوگوں کے خلاف ہونے والے قتل عام اور جرائم کا اندازہ لگایا جا سکے۔

ہمدان نے کہا کہ اسرائیل صرف ’طاقت کی زبان‘ سمجھتا ہے اگر اسرائیلی اسیران "مزاحمت” کے ہاتھ میں نہ ہوتے تو اسرائیل کبھی بھی اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی عورتوں اور بچوں کو رہا نہ کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی شہادتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کس قدر "وحشیانہ … قبضہ ہے ’اگر ہمارے پاس اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہم اسرائیلی اسیروں کو رکھنے پر مجبور نہ ہوتے۔

ہمدان نے عرب رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور محاصرہ کے خاتمے کے لیے ریاض میں ہونے والی غیر معمولی اسلامی عرب سربراہی اجلاس کے دوران متفقہ قراردادوں پر عمل درآمد کریں۔

انہوں نے غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر امدادی ٹرکوں کی تعداد میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ جنوب کے ساتھ ساتھ شمال میں بنیادی ضروریات کی شدید قلت کو دور کیا جا سکے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/P1R9ju5
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”