پنجاب پولیس اہلکاروں‌ کو کراچی کے شہریوں‌ نے تشدد کا نشانہ بنا دیا

کراچی میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو مقامی پولیس کے بغیر چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں لاہور پولیس نے مقامی پولیس کے بغیر کراچی میں چھاپہ مارا تھا بنگلے میں موجود لوگوں نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

چھاپہ مار کارروائی سندھی مسلم سوسائٹی کے علاقے میں کی گئی تھی۔

واقعے کی اطلاع پر کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بنگلے میں موجود متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

پنجاب پولیس کے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افسر کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mFSNnIx
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”