امام الحق دلہنیا لانے کو تیار، تصاویر وائرل

قومی کرکٹر امام الحق بھی دلہنیا لانے کو تیار ہیں، ان کی اہلیہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

قومی کرکٹر امام الحق کی لاہور میں شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں، ٹیسٹ اوپنر کی ہونے والی ممکنہ اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

امام الحق کی دلہن کا نام انمول بتایا جارہا ہے، اسٹار کرکٹر دورہ آسٹریلیا پر روانگی سے قبل شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

امام الحق کا نکاح پچیس اور ولیمہ چھبیس نومبر کو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان اور دیگر قومی کرکٹرز اسی خوشی کے موقع پر شرکت کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

دعوت نامے سابق کھلاڑیوں کو دیے جائیں گے۔

امید ہے کہ امام ابتدائی طور پر آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹور کے کیمپ میں حصہ نہیں لیں گے اور بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے، کیمپ 28 نومبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے روانہ ہوگی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hwoAXN8
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”