والدہ چاہتی تھیں کہ پڑھوں، فر فر انگریزی بولوں: امر خان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ پڑھیں اور فر فر انگریزی بولیں.
اے آر وائی کے پروگرام دی ناک ناک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے کہا کہ میری ماں نے مجھے کہا تھا کہ میرے پاس وہ آسائشیں نہیں تھیں تمہارے پاس وہ ہیں تو میں چاہتی ہوں کہ تم پڑھو۔
اداکارہ امر خان نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں اسکرین پر آکر فرفر انگریزی بولوں۔
ان کی والدہ اداکارہ فریحہ جبین نے اس موقع پر کہا کہ میں یہ کہتی تھی کہ میں بڑی آرٹسٹ بنوں یا نہ بنوں میں تو سی کلاس آرٹسٹ آج تک ہوں، میں نے اپنے آپ کو سی کلاس کرکے اپنی بیٹی کو اے کلاس لانے کی کوشش کی ہے۔
فریحہ جبین نے کہا کہ میں یہ چاہتی تھی کہ میں بھلے جوتا تبدیل کروں یا نہ کروں بال رنگوں یا نہ رنگوں، میری بیٹی پڑھ کر آئے تو پھر مزہ آئے گا اور اللہ پاک نے میری سن لی۔
امر خان نے اپنی والدہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ملنگ ہیں، میں نے انھیں باہر سے کوئی بھی برینڈڈ چیزیں لا کردی ہیں وہ ہمارے خاندان میں آگے ٹرانسفر ہوگیا ہوگا اور وہ میں نے کسی اور کو پہنا ہوا دیکھا ہوگا۔
انھوں نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس پر ہماری لڑائی بھی ہوتی ہے آپ نے ہماری دکھتی رکھ چھیڑ دی ہے۔ والدہ نے اپنی زندگی میں خود اپنے لیے کچھ نہیں کیا نہ اپنے اوپر سرمایہ کاری کی۔
اس پر ان کی والدہ نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے اور ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں نے سرمایہ کاری نہیں کی جس پر امر خان نے بھی کہا کہ انھوں میرے لیے ہی سب کچھ کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kx1tJHg
via IFTTT
Comments
Post a Comment