غزہ میں 100 سے زائد نومولود کی زندگیاں خطرے میں

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ایندھن کی کٹوتی کے باعث 100 سے زائد انکیوبیٹرز میں موجود بچے خطرے میں ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کے انکیوبیٹرز میں کم از کم 120 نوزائیدہ بچوں کی جانیں خطرے میں ہیں کیونکہ فلسطینی انکلیو میں اسرائیلی بمباری اور ناکہ بندی کے باعث ایندھن ختم ہو رہا ہے۔

یونیسیف کے ترجمان جوناتھن کرکس نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت 120 نوزائیدہ بچے ہیں جو انکیوبیٹرز میں ہیں جن میں سے ہمارے پاس 70 نوزائیدہ بچے ہیں جن میں مکینیکل وینٹیلیشن ہے، اور یقیناً یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم انتہائی فکر مند ہیں۔

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے مطابق غزہ میں تقریباً 50,000 حاملہ مائیں ہیں جہاں 2.3 ملین کی آبادی میں تقریباً 160 خواتین روزانہ بچوں کو جنم دیتی ہیں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے غزہ کی مدد کے لیے اقوام متحدہ ہنگامی سفارتی مشن سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک خطہ درد سے دوچار ہےاور تباہ کن صورتحال ہے، 20لاکھ سے زائد فلسطینی اسرائیل کے محاصرے میں ہیں اور وہ مسلسل بمباری کی زد میں ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g0mVsx4
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”