’تم میرے لیے سارا جہاں ہو‘
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور ان کے لیے پیغام بھی لکھا۔ اداکارہ کو براؤن رنگ کے لباس میں بھائی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں صرف آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ میرے لیے سارا جہاں ہیں، صرف آپ کے جیسا دل عزیز ہے۔‘ View this post on Instagram A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal) انہوں نے کہا کہ ’آپ کو میرا واقعی کتنا خیال ہے، میں آپ کے تمام کاموں کی تعریف کرتی ہوں، میں آپ کے اردگرد خود کو ملکہ کی طرح محسوس کرتی ہوں۔‘ مومنہ اقبال نے لکھا کہ ’آپ کے بازو میری سب سے محفوظ جگہ ہے، میں آپ سے پیار کرتی ہوں، اور آپ بہترین فوٹو گرافر بھی ہیں۔‘ View this post on Instagram A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal) واضح رہے کہ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کاف...