عراق میں ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ

عراق کے کرد علاقے میں ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ شمالی عراق میں نیم خودمختار کرد علاقے میں سلیمانیہ شہر کے قریب ایک ہوائی اڈے پر مشتبہ ڈرون حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ارباط ہوائی اڈہ سلیمانیہ کے مشرق میں 50 کلومیٹر (30 میل) دور واقع ہے یہ "انسداد دہشت گردی” کے جنگی آلات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو سلیمانیہ سکیورٹی فورسز کا حصہ ہے۔

ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ہوائی اڈے کو ماضی میں زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

ایک پولیس ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ حملے میں کرد سکیورٹی فورسز کے دو ارکان زخمی ہوئے اور انہیں سخت حفاظتی انتظامات میں سلیمانیہ کے ایک فوجی اسپتال میں پہنچایا گیا ہے۔

صوبہ سلیمانیہ ترکی اور ایران مخالف گروہوں کا گھر ہے اور یہ دونوں ممالک سلیمانیہ اور اس کے ارد گرد فضائی حملے کر رہے ہیں۔ ترکی کے ڈرون پچھلے تین دنوں سے اس علاقے میں منڈلا رہے تھے۔

یہ حملہ ایک ایسے دن ہوا ہے جب عراق کی وفاقی حکومت نے نیم خودمختار کرد علاقے کی انتظامیہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کی اجازت دینے کے لیے مزید فنڈنگ دی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SROxcGf
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire