’پرویزخٹک تکبر نہ کریں چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ان کو مقام ملا‘
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویزخٹک تکبر کی باتیں نہ کریں چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سےان کو مقام ملا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پرویزخٹک چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر نوشہرہ میں بھی ووٹ نہیں لےسکتے وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے وزیراعلیٰ بنے تھے آفتاب شیرپاؤ کی حکومت میں پرویزخٹک کوئی کبھی ڈھنگ کی وزارت نہیں ملی پرویزخٹک تکبر کی باتیں نہ کریں چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سےان کو مقام ملا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کومبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے قانون کی حکمرانی، احساس تحفظ پیدا ہو گا سیاسی اسیران کےلیے انصاف کی توقع کرتا ہوں ملک کا بڑا لیڈر اس وقت اٹک جیل میں قید ہے متعددخواتین جیلوں میں ہیں امید ہےمسائل حل ہوں گے سب کو بیٹھ کر ملک کے مستقل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔
علی محمد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو اب نورا کشتی بند کرنی چاہیے پی پی اور ن لیگ نے مل کرحلوہ کھایا اب مروڑ اٹھ رہےہیں یہ لوگ لیول پلئینگ فیلڈ کی باتیں کرتے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ مل کر گیم بنائی، ہمارے بندے توڑے پیپلزپارٹی اور ن لیگ مل کررات 12 بجے پی ٹی آئی حکومت ختم کی یہ لوگ آپس میں لڑیں مت، پی پی ن لیگ قوم سے معافی مانگیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RirLCdM
via IFTTT
Comments
Post a Comment