پی آئی اے بکنگ آفس بند رکھنے کا اعلان

کراچی: پی آئی اے ایکشن کمیٹی آف ایمپلائز کا احتجاج کے باعث پیر کو پاکستان بھر کے بکنگ آفیس صبح 9 سے شام 5 بجے تک بند رہیں گے۔

ایکشن کمیٹی کے مطابق تمام بکنگ آفیسوں کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوں گے تمام ملازمین احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں۔

پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے احتجاج پر سی بی اے پیپلزیونٹی کے رہنماؤں کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سی بی اے رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس کےچھاپے مارے جارہے ہیں۔ پیپلز یونٹی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے پی آئی اے ٹاون شپ میں چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران پی آئی اے سیکیورٹی کے اہلکار بھی پولیس کے ہمراہ تھے۔
پولیس نے پی آئی اے ٹاون شپ میں گھروں میں داخل ہو کر تلاشی لی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ricts5L
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”