’’یو اے ای کی برکس میں شمولیت سے ترقی کے قوی امکانات ہیں‘‘
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات عبد اللہ بن طوق المری نے کہا ہے کہ یو اے ای کی برکس میں شمولیت سے برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقہ جیسی دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں کی موجودگی کی وجہ سے ترقی کے وسیع ترامکانات پیدا ہوں گے۔
بین الاقوامی بلاک کی جانب سے یو اے ای کو برکس کی رکنیت دینے کے اعلان کے بعد وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی برکس رکنیت سے بہت زیادہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری مواقع پیدا ہوں گے جس سے نہ صرف برکس ممالک کی اقتصادی صورتحال بلکہ عالمی معیشت میں بھی ایک مثالی تبدیلی آئے گی۔
المری نے مزید کہا کہ آج کے اقتصادی بلاکس موجودہ اور مستقبل کے معاشی منظرنامے کی تشکیل کرنے والے سب سے زیادہ نظر آنے والے رجحانات میں سے ایک ہیں، اور یہ عالمی معیشت کے استحکام اور ترقی، بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری بہاؤ میں اضافے اورعالمی سپلائی چینز میں استحکام کے حوالے سے اہم کردار ادا کریں گے۔
اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نئے اقتصادی بلاک میں رکنیت تیزی سے اہم ہوتی جا رہی ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات اپنے اقتصادی کھلے پن کی پالیسی کو فروغ دیتے ہوئے عالمی تجارتی رابطوں کے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت ضروری شعبوں میں نئے کاروبار کے قیام کو بھی فروغ دے گی جو متحدہ عرب امارات کی معیشت کی طویل مدتی ترقی میں معاون اور عالمی معیشت میں اس کی مثبت اور اہم پوزیشن کو مضبوط کرے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FE5Pp9q
via IFTTT
Comments
Post a Comment