وزیر اعظم نے گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے متاثرہ گھریلو ملازمہ کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ بچی کی زندگی بچانے اور صحتیابی کیلیے پوری کوشش کی جائے، مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ: گھریلو ملازمہ رضوانہ کے والد کو دھمکیاں ملنے لگیں

انہوں نے کہا کہ ملزم کون ہے اسے خاطر میں نہ لایا جائے بلکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ظالم اور قانون شکن رعایت کے مستحق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل کرے، معاشرہ ایسی اندھیرنگری اور ظلم و جبر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرہ بچی کے والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی دی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uirCvBA
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”