ملک بھر میں محرم سیکیورٹی پر اظہار اطمینان اور جوانوں کو شاباشی

کراچی: ملک بھر میں محرم سیکیورٹی پر مقامی انتظامیہ نے اظہار اطمینان کیا ہے اور جوانوں کو شاباشی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کی پولیس نے دس محرم الحرام پر بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے پر اپنے جوانوں کی خدمات کو سراہا۔

ایڈیشنل آئی جی لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے، مرکزی جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیرہوا، سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور پولیس کی جامع منصوبہ بندی کی وجہ سے یوم عاشور پرامن گزرا، بلال صدیق کمیانہ نے افسران اور اہلکاروں کو شاباش بھی دی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ دسویں محرم الحرام کا جلوس خیریت سے منزل تک پہنچ گیا، جس کے لیے سندھ پولیس، رینجرز اور دیگر تمام ادارے تعریف کے مستحق ہیں، سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 10 محرم الحرام پر سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، رینجرز اہلکار حساس اما م بارگا ہوں میں مجالس کی سیکیورٹی پر بھی مامور رہے، اور علما نے محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنایا۔

آئی جی خیبر پختون خوا نے بہترین سیکیورٹی اقدامات پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دی، اختر حیات نے کہا دہشت گردی خطرات کے باوجود پولیس نے امن و امان کا قیام یقینی بنایا، جوانوں نے بھرپور ڈیوٹی سر انجام دی، اور صوبے بھر میں 800 سے زائد جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عاشورہ محرم کے جلوسوں کے بخیر اختتام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی پر اداروں کو شاباش دی، وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی کوئٹہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9DBytwv
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire