ایشیز: اسٹریلیا نے رنز کے انبار لگا دیے
ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار آغاز کرتے ہوئے رنز کے انبار لگا دیے۔
لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے جارہے میچ میں پہلے دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو انتالیس رنز بنا لیے۔
اسٹیو اسمتھ پچیاسی رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔ اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نو ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے چھیاسٹھ اور ٹریوس ہیڈ نے ستتر رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ویوڈ وارنر نے 66 اور عثمان خواجہ نے 17 رنز بنائے۔ لیبھوشین نے 47 رنز کی باری کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ اور ٹونگو نے دو، دو جب کہ روبنسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xzX0tpH
via IFTTT
Comments
Post a Comment