سراج الحق کا آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیے گئے معاہدے کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھے۔

گجرات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے میں مہنگائی کا سونامی آئے گا، آئی ایم ایف سے نئے معاہدہ کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ بے روزگاری سے نوجوان خودکشیاں کر رہے ہیں، حکمران سیاسی جماعتوں نے ثابت کیا ملک اشرافیہ اور مافیا کا ہے، پارلیمنٹ میں موجود جاگیردار، ٹھیکیدار اور وڈیرے اپنے خرچ پر علاج تک نہیں کراتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی، معاشی اور سماجی دہشتگردی عروج پر ہے، پی ڈی ایم عوام کے سامنے اپنی اب تک کی کارکردگی پیش کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام ہوتا تو آج نریندر مودی کی یہ کہنے کی جرات نہ ہوتی، مودی کا بیان 75 برس میں آنے والے تمام حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کے خلاف پاکستان کارروائی کرے اور پاکستان اپنی سرزمین انتہا پسند حملوں کیلیے استعمال نہ ہونے دے۔

مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے سرحد پار دہشتگردی اور دہشتگرد پراکسیز کے استعمال کی شدید مذمت کی اور القاعدہ، داعش، لشکرِ طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین سمیت اقوامِ متحدہ کی فہرست میں شامل تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/F2EOimZ
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire